بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی ریاست اب تک لاکھوں کشمیریوں کا لہو پی چکی، شیخ عبدالماجدسینئر حریت رہنما

اسلام آباد(ممتازنیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء شیخ عبدالماجد نے کہاہے کہ بھارتی ریاست اب تک لاکھوں کشمیریوں کا لہو پی چکی ہے۔ سینکڑوں راکھ شدہ بستیاں، ہزاروں لٹی عصمتیں، گمنام قبریں اور ہزاروں بیگناہ قیدی بھارتی جمہوریہ کا بنا سنگار ہیں۔بھارت نہ ہی عوامی ہے اور نہ ہی جمہوری بلکہ بدترین دہشت گرد ریاست بن چکی ہے۔ اپنے جاری بیان میں شیخ عبدالماجد نے کہا کہ نام نہاد جمہوریہ بھارت نے کشمیر میں ظالمانہ اور سیاہ قوانین نافذ کر رکھے ہیں جن کے خلاف کشمیریوں کو قانونی چارہ جوئی کی اجازت تک نہیں۔یوں تو 1947 میں ریاست جموں کشمیر پر بھارتی فوجی کارروائی اور قبضے کیخلاف کشمیری روز اول سے ہی بر سر پیکار ہیں لیکن 1989 سے جس دلیری اور بے جگری سے کشمیریوں نے بھارت کی غاصب 10 لاکھ مسلح افواج کیخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔سینئر حریت رہنما ء نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی سفاک فوج نہ صرف مظالم کی نت نئی داستان رقم کر رہی ہے بلکہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور عوام کے بنیادی حقوق غضب کرکے کشمیریوں کی آزادی اظہار کے تمام ذرائع پر قدغن لگا چکی ہے اور کشمیریوں کو ہر طرح کے حقوق اور قانونی چارہ جوئی سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں پی ایس اے اور یو اے پی اے جیسے انسانیت سوز اور سیاہ قوانین نافذ نافض العمل ہیں اور ان کالے قوانین کے تحت کسی بھی کشمیری پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کی اجازت تک نہیں۔ یہ سیاہ کارنامے غاصب ریاست عوامی جمہوریہ بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے ہیں۔