بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہماری حکومت آئی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرزکو پھانسی دیں گے،فواد چودھری کی دھمکی

لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ، الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران اور ان کے گھر والوں کو دھمکی دی ہے کہ ہم اور ہمارے کارکن کچھ بھی کرسکتے ہیں اور آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے بہت صبر کرلیا اب صبر نہیں کریں گے ۔ ہماری حکومت آئی تو گورنر پنجاب اور گورنر کے پی کو پھانسی دیں گے۔ الیکشن کی تاریخ نہ د ے کر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز بغاوت کررہے ہیں ۔
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 65فیصد نشستیں خالی ہیں ۔ نگران وزیراعلیٰ تو ایک چہرہ،پیچھے کوئی اور ہے ۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں اس وقت 40فیصد نشستیں اس وقت خالی ہیں ۔آپ کچھ عرصے کیلئے ہیں،ہم آپ کا پیچھا کریں گے،۔ ہم آپ لوگوں کا پیچھا کرینگے آپ کو معاف نہیں کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار بادشاہی ہمیشہ نہیں رہتی۔ اداروں کا زوال ہم نے اس حکومت میں دیکھا ہے ۔22کروڑ لوگوں کا ملک ہے جس کی کسی کو پروا نہیں ۔جس طریقے سے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی ہوئی لاہور کے لوگوں نے اسے مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن کو بتا دیا کہ 25 مئی کے واقعات ملوث لوگوں کو فوری ہٹایا جائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے کیونکہ اگر عدالتِ عظمیٰ اسپیکر کی رولنگ مسترد نہ کرتی تو اب تک ملک میں الیکشن ہوچکے ہوتے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران عوام کے ساتھ کھلواڑکررہےہیں،ان کوگھروں تک چھوڑکرآئیں گے،ہم آپ کا پیچھا تب تک کریں گےجب تک قرارواقعی سزانہ مل جائے، پاکستان کےایوان کی اس وقت 65 فیصد نشستیں خالی ہیں، صرف35 فیصد کو بچانےکیلیےدوبارہ انتخابات ہونا ناممکن ہے۔
اُن کا کہان تھا کہ 25 مئی کوانسانی حقوق کی بدترین پامالی کرنے والوں کودوبارہ لایا جارہاہے، جولوگ 25 مئی کے واقعات میں براہ راست ملوث تھے انہیں کسی بھی سرکاری یا عوامی عہدے پر تعینات نہ کیاجائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پہلےتو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منطور ہی نہیں ہو رہےتھے، پھر ایک دم سے سارے استعفے اسپیکر نے مںظور کرلیے، قومی اسمبلی میں اس وقت40فیصدنشستیں خالی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے گورنرزاور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلد ورزی کررہا ہے، عدلیہ اپنا کردار ادا کرے۔