بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد سرغنہ سہیل عرف عظمتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی کے ناموں سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسحلہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے
ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کو سراہا گیا جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کوختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔