بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ منتشا کیانی نے سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد سے شادی کرلی

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف  اداکارہ منتشا کیانی نے اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد سے شادی کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منتشا کیانی نےاپنے  شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ “آئیے مسٹر اینڈ مسز کا تعارف کراتے ہیں۔اسے فش ٹیل بناتے ہیں ، اب سمندر میں دو مچھلیاں ایک ساتھ “۔ انہوں نے شادی کی خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ “ہم نے ایک نجی تقریب میں شادی کر لی ہے،شکرگزاری اور محبت سے بھرے دل کے ساتھ، ہم اتحاد کے اس سفر پر آپ کی نیک تمناوں  کے خواہاں ہیں”۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واصف محمد کراچی کے معروف فٹنس ٹرینر اور ماڈل  ہیں جبکہ منتشا کیانی اور واصف محمد کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران ہی دوستی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اداکارہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mantasha Wasif Kiani (@iammantashaa)