بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

95ویں اکیڈمی ایوارڈز: جوائے لینڈ آسکرز میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی

کیلیفورنیا: پاکستان کی آسکرز کیلئے نامز د فلم جوائے لینڈ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ ز کی مرکزی فہرست میں جگہ نہ بنا سکی۔

صائم صادق کی ہدایت کردہ فلم جوائے لینڈ کو آسکرز میں بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا تاہم پاکستانی فلم آسکرز کا حصہ بننے میں ناکام ہوگئی۔

اس کیٹگری میں جوائے لینڈ کےعلاوہ جرمن فلم ’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘، ارجنٹائن کی ’ارجنٹائن 1985‘، بیلجئن کی فلم ’کلوز‘، پولش فلم ’ای او‘ اور آئرلینڈ کی ’دی کوائٹ گرل‘ کو نامزد کیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے آسکرز کیلئے نامزد ہونے والی فلموں کا اعلان گزشتہ روز بیورلی ہلز کیلیفورنیا میں کیا گیا تھا۔

اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین فلموں کی کیٹیگری کے لیے ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی فلم ’ٹاپ گن میورک‘ اور مشہور ہدایتکار ڈیوڈ کیمرون کی فلم ’اوٹار دی وے آف واٹر‘ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں میں سب سے آگے سائنس فکشن فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ ہے جس نے 11 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ جبکہ پہلی جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی فلم ’آل کوایٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ ور ’دی بینشیس آف انیشیر‘ کو 9 نامزدگیاں ملی ہیں۔

معروف گلوکار ایلویس پریسلی پر بننے والی فلم کے اداکار آسٹن بٹلر اور آنجہانی اداکارہ مارلن مونرو  پر بننے والی فلم ’بلونڈ‘ میں مارلن منرو کا کردار نبھانے والی اداکارہ آنا ڈی آرمس کو بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ کیٹ بلینچیٹ کو ’ ٹار‘، کولن فیرل کو فلم ’دی بینشیز آف انیشیرن‘ اور برینڈن فریزر کو ’دی ویل‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ 12 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گا جس نامز د ہونے والوں کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔