بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ، لندن کی لائبریری کو 50 برس بعد کتاب کی خط کے ساتھ واپسی

آپ جب لائبریری سے کوئی کتاب لیتے ہیں تو آپ کو پتا ہوتا ہے کہ کتاب کو ایک مقررہ میعاد کے بعد واپس بھی کرنا ہوتا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں جرمانے کی ادائیگی بھی کرنا پڑتی ہے۔ تاہم کچھ ایسے بھی ستم گر ہیں جو لائبریری سے کتب لے کر واپس کرنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے برطانیہ میں جہاں ایک نامعلوم شخص نے یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کی لائبریری کو 50 برس پہلے لی گئی ایک کتاب اب ڈاک کے ذریعے واپس بھجوائی ہے اور اس کے ساتھ ایک تحریر شدہ خط بھی موجود ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

گزشتہ ہفتے یونیورسٹی کالج لندن نے ایک ٹویٹ شیئر کی تھی جس میں کتاب بھیجنے والے کی تحریر بھی شامل کی گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

 

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یونیورسٹی کی لائبریرین سوزین ٹراؤس کا کہنا ہے کہ یہ کتاب اور اس پر لکھی تحریر کو دیکھ کر وہ دنگ رہ گئیں۔

اِس تحریر میں لکھا ہے کہ ۔۔۔ ڈیئر لائبریرین، یہ کتاب 50 برس تک واپس نہیں کی گئی۔ مہربانی فرما کر اسے ردی کی ٹوکری میں مت پھینک دیجیے گا کیونکہ اب یہ نوادرات میں شامل ہو چکی ہے۔

برطانوی اخبار ایوننگ سٹینڈرڈ کے مطابق یہ کتاب ایک ڈرامے ’’کیورولس‘‘ کا 1875ء کا ایڈیشن ہے جسے 1974ء کے موسم گرما میں یونیورسٹی کالج لندن کی لائبریری کو واپس کیا جانا تھا۔

یونیورسٹی کالج لندن کی لائبریرین سوزین ٹراؤس کے مطابق 10 پینس فی دن کے حساب سے اس کتاب پر اب تک 1254 برطانوی پاؤنڈز کا جرمانہ بنتا ہے۔