بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت کویہ حق نہیں مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منائے ،فریدہ بہن جی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے کشمیریوں کو کل جمعرات کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں،وہ مقبوضہ علاقے میں کشمیر یوں کے قتل عام اور بڑے پیمانے پر تباہی میں ملوث ہے، بھارت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میںیوم جمہوریہ منائے ، 26 جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر اپنے پیغام میں فریدہ بہن جی نے کہا کہ بھارت کی دس لاکھ سے زائد افوا ج نے لاکھوں کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنانے کے علاوہ انہیں ان کے تمام بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے لہذا اسے اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ،بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلا ف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے ریاست جموں وکشمیر سمیت کئی ریاستوں پر جبری فوجی قبضہ کر کے ان ریاستوں میں بسنے والے کروڑوں انسانوں کو بنیادی حق سے محروم کررکھا ہے ایسے جارح ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے نام نہاد یوم جمہوریہ منائے ۔انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر اب بے دخل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں بھارت کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کے منصوبے پر عمل پیر ا ہے ،عالمی برادری کی یہ ذمہ داری کہ وہ بھارت کے جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضے اور کشمیر یوں کے خلاف اسکی بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا فوری نوٹس لے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے آج 26جنوری بروز جمعرات کوبھارت کے یوم جمہوریہ کو مکمل ہڑتال و یوم سیاہ منانے کی کال کی حمایت کرتے ہوئے فریدہ بہن جی نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دن مکمل ہڑتال کریں اور یو م سیاہ منائیں تاکہ دنیا پریہ واضح کریں کہ بھارت کا جموں وکشمیر پر قبضہ غیر قانونی ہے اور کشمیر ی اسے قبول نہیں کرتے ، بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کرر کھے ہیں اور اسے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر و پاکستان شاخ کے رہنماء منظور احمد ڈارنے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری ہر سال 26جنوری بھارت کا یوم جمہوریہ ،یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ دنیا پریہ واضح کیا جائے کہ کشمیری بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ تسلط کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرتے ،انہوں نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادو ںکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر غیرقانونی طور قابض ہے اور اس نے کشمیریو ںکے تمام حقوق چھینے ہوئے ہیں اب بھارت کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین سے بے دخل کرنے کی اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، حریت رہنماء نے کہا کہ جمعرات کو دنیا بھر میں کشمیری ایک دفعہ پھر بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو بھرپور طریقے سے یوم سیاہ مناکر عالمی برادری پر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے ،