بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ، 19 روپے مہنگا ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کے فکس ریٹ کو ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں توڈالر مہنگا ہوا ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اگلے پچھلے تمام تر ریکارڈ توڑ ڈالے ہیںاور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہو چکاہے اور ڈالر 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 12 روپے مہنگا ہونے کے بعد 255 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

گزشتہ روز ڈالر 230.89 روپے پر بند ہوا تھا ، اس سے قبل ڈالر کی بلند ترین سطح 28 جولائی 2022 کو دیکھنے کو ملی تھی جوکہ 239.94 روپے تھی ۔

اس کے علاو ہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج شدید تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس میں 1025 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 810 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔