بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت: مزدور باپ کا موبائل فون دلانے سے انکار، بیٹی نے خودکشی کرلی

بھارت میں  غریب باپ کے موبائل فون نہ دلانے پر بیٹی نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

بھارتی پولیس کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کی بستی جھجھر میں ایک لڑکی نے والد سے موبائل دلانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم والد نے بیٹی کو خراب مالی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کردیا۔

پولیس ترجمان کابتانا ہے کہ والد کا انکار سن کر لڑکی نے والدین کے کام پر جانے کے بعد گلے میں پھندا لگایا اور خود کو چھت سے لٹکالیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔