بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

سونے کی قیمت کی اونچی اُڑان جاری ہے جہاں آج بھی ملک میں سونے کے فی تولہ بھاؤ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4201 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 610 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا دام 11 ڈالر اضافے کے بعد 1936 ڈالر فی اونس ہے۔