بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف نے انتخابی مہم شروع کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ “پی ٹی آئی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دیا جائے گا۔ نظریاتی اور ہمارے محنتی کارکنوں کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے اور بیرون ملک میں مقیم پاکستانی بھی انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے، اپوزیشن بھی تیار ہو جائے۔”