اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیراسدعمرنے عامرکیانی کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جمہوری نظام میں بکنے کی کوئی گنجائش نہیں ،اس وقت 63اے کی پٹیشن سپریم کورٹ میں چل رہی ہے
،کل عمران خان نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کال کی ہے ۔پیرکومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراسد عمرکاکہناتھاکہ حرام کاپیسہ استعمال کرکے لوگوں کی وفاداریاں خریدی گئیں

،20منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروائیں گے،انہوں نے کہاکہ باہر سے ملکی سیاست میں مداخلت ہورہی ہے،ہمیں آئین کے درس دئیے جارہے ہیں ،پتہ نہیں کو ن سی شق کی خلاف ورزی کی،آئین میں کہا ں لکھا ہے کہ پیسے خرچ کرکے ایم این ایز خریدے جائیں،
ایک ایم این اے نے کہا کہ 23کروڑ روپے سے میری زندگی اچھی گزر جائے گی،عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے ، نئے انتخابات ہی موجودہ صورتحال کا حل ہے،انہوںنے کہاکہ ہمارا بیانیہ قوم نے مان لیا ، ہمارے لیے کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر مقبول ہوئی ہے،نئے انتخابات سے ڈر کیوں رہے ہیں ؟
عوام جس جماعت کو بھی ووٹ دے اسے تسلیم کرنا چاہیے،آج کی آئینی حقیقت یہ ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے ،اایاز صادق کو اسپیکر کی کرسی کا احترام کرنا چاہیے۔








