بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جدہ ، نوشین کلچر ل اینڈ سینٹر کی پہلی سالگرہ پر شاندار تقریب کا انعقاد، نامور پاکستانی گلوکار کیفی خلیل ، عابدہ حسین سمیت دیگر کا اپنے فن کا مظاہرہ

جدہ (امیر محمد خان سے )جدہ میں نوشین کلچرل اینڈ سینٹر نے پاکستانیوں کے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی پہلی سالگرہ منائی جس میں پاکستان کے نامور نوجوان گلوکار کیفی خلیل نے سعودی عرب میں پہلی دفعہ اپنے خوبصورت اور مشہور گیتوں سے دھوم مچادی ۔پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے محفل کو یادگار بنادیا ۔نوشین وسیم کے ہمراہ صحافیوں کی بڑی تنظیم پی جے ایف نے دیگر کے ساتھ ملکر تقریب کو جدہ کی یادگار تقریب بنایا ۔کیفی خلیل کے علاوہ پاکستان سےآنے والی گلوکارہ عابدہ حسین اور مقامی نوجوان سنگر سلیم رفیق نے گیت پیش کئے ۔کیفی خلیل کے ریکارڈ یافتہ گیت ” کہانی سنو ” نے سماں باندھ دیا۔ اعر تمام شرکا ء نے ملکر انکے ہمراہ یہ گیت گا کر سماں باندھ دیا ۔پروگرام کی آرگنائزر نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھا تفریحی ماحول فراہم کیا جائے اور سعودی عرب میں پاکستانی کلچر فروغ پاسکے۔