بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی ڈبل سنچری،فی تولہ قیمت 7ہزارروپے اضافے کےساتھ 2 لاکھ 5200ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 7000 روپے مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1936 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب جمعے کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 7000 روپے اور 6000 روپے کا اضافہ ہوگیا، اور نئی قیمت میں سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 50 روپے اور 42 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 2200 روپے جب کہ دس گرام چاندی 1886 روپے 14 پیسے ہوگئی۔