بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے حملہ آور کو مار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں جمعے کی عبادات کے دوران یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی تھی۔