بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمیٰ ظفر کا جواں سالہ بیٹا حادثے میں شدید زخمی، اداکارہ کی دعاؤں کی اپیل

پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر کے جواں سالہ بیٹے کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ شدیدی زخمی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹے کے حادثے کی خبر انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے دی گئی۔

 سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ ان کا بیٹا معاذ دلدار احمد ایک حادثے میں زخمی ہوگیا ہے جس کے بعد اسے سر پر حساس چوٹیں آئی ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کے لیے دعا کریں کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائے۔

سلمیٰ ظفر کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جب کہ صارفین اداکارہ کے بیٹے کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کررہے ہیں۔