بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میری بہن سردی سے مر گئی ۔۔ شامی بچی کی دل دہلا دینے والی فریاد جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

شام میں آئے روز قیامت کے مناظر دیکھے جاتے ہیں کیونکہ وہاں بڑے تو بڑے بلکہ معصوم بچے بھی ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔سام لرزہ خیز واقعات میں ایک تازہ واقعہ ایک ننھی بچی کا پیش آیا ہے جس کے گرنے والےآنسوؤں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شام میں سردی کی شدت اور خوراک کی قلت کا شکار بچی نے روتے ہوئے اپنی فریاد بیان کی۔ اس نے کہا کہ میری بہن سردی سے مر گئی ہے مگر ہمیں بچانے اور مدد دینے والا کوئی نہیں۔ یہ کہتے ہوئے وہ بے اختیار رو پڑی اور اس کے آنسو اس کےچہرے پر چھلک پڑے۔

شامی بچی کا وائرل کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیاہے۔ ویڈیو میں بچی کی حالت اور کیفیت کو دیکھ کر درد دل رکھنے والی ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

شام کے مصیبت کدے سے بچی کی یہ فریاد کوئی نہیں۔ یہ ویڈیو خانہ جنگی سے تباہ حال ملک میں انسانیت کی بربادی کی تازہ مثال ہے۔

بچی کو روتے اور یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “میری بہن سردی سے مر گئی۔ پتہ نہیں کیسےساری دنیا گرم ہے سوائے ہمارے، ہم سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں۔ موسم بہت سرد ہے اور ہم سردی سے مر رہے ہیں۔

اس نے وضاحت کی کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے اور ایندھن کی کمی کا شکار ہے۔ رات کو جب سوتی ہے تو اسے اندازہ نہیں ہوتا کہ اس کے اعضا اس کے ساتھ ہیں یا نہیں کیونکہ اس کے اعضا ٹھنڈ سے بالکل سُن ہو جاتے ہیں۔

source