بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت کے ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے گر کر تباہ

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے ریاست مدھیہ پردیش میں گر کرتباہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔

بھارتی حکام نے طیاروں کے پائلٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریش کی جگہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔