بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ، عمران کو پارٹی سے ہٹانے کا نوٹس، 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن ، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں، جسٹس جواد حسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی ،چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔