نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست ناگالینڈ میں باغیوں آسام رائفلز کے 31سپاہیوں کو گشت کے دوران باغی تنظیم تھیونگا لینگ میووا نے یرغمال بنا لیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق جمعہ کی سہ پہر نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کے باغی تنظیم تھیونگالینگ میووا کے زیرقیادت دھڑے نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہو کر ناگالینڈ کے پیرین ضلع کے جالوکی قصبے میں واقع آسام رائفلز کی 25ویں بٹالین کی ایک بڑی گشتی پارٹی کو یرغمال بنا لیا لیکن دونوں پارٹیوں میں صلح کے ڈیڑ ھ گھنٹے بعد تمام فوجیوں کر ریلیز کر دیا گیا ۔

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 29, 2023
ناگا لینڈ کے فریڈم فائٹرز کی جانب سے بھارتی فوجیوں کی منت سماجت کرتے ہوئے کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے، جس میں تمام فوجیوں کو ان کے ہتھیاروں سمیت زمین پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے ۔








