اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تیسرا واقعہ ہے،جس کی مہذب معاشرے کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی۔اس واقعہ سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔
The highly offensive desecration of the Holy Quran by a Danish politician is the third such incident in a row that should be strongly condemned by the civilised world. The need for global unity to fight Islamophobia couldn't be more urgent than it is now. We are deeply hurt.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 29, 2023









