چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ، نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی قدر میں 33 روپے کی کمی اور ڈالر کو 262.6 روپے پر پہنچا کرعوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اب 200 ارب کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 فیصد کی غیر معمولی مہنگائی بھی متوقع ہے
کرپٹ،نااہل امپورٹڈسرکارکےہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہےکہ اس نےڈیزل+پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافےاور33روپےکی کمی کیساتھ ڈالرکو262.6روپےپر پہنچاکرعوام+تنخواہ دار طبقےکوکچل ڈالاہے۔اب200ارب کےمنی بجٹ کیساتھ بجلی+گیس کی قیمتوں میں اضافہ، 35%کی غیرمعمولی مہنگائی متوقع ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 29, 2023









