بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیل کی قیمتیں بڑھانے پر نوازشریف بہت پریشان ہیں

اسلا م آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے پر نوازشریف بہت پریشان ہیں،ہم عمران خان کی نااہلیوں کی سزا بھگت رہے ہیں،سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ توڑا، معاہدہ ٹوٹنے کے بعد اب آئی ایم ایف رعایت دینے کو تیارنہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کےلئے کیا، اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی شرائط پر مزاحمت کی ہے تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے کہاکہ ڈالرکو بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر کھلا چھوڑا گیا۔انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتیں بڑھانے پر نوازشریف بہت پریشان ہیں،انہوں نے کبھی نہیں چاہا،ایک روپے کا بھی بوجھ عوام پر ڈالاجائے۔ایک سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ مفتاح اسماعیل جو فیصلہ کرتے رہے وہ حکومت کا ہی ہوتاتھا ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی،انتخابات اکتوبر2023 میں ہی ہوں گے،صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن آئینی مسئلہ ہے، اگرآئین کے تحت الیکشن اپریل میں ہونے ہیں تو ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم الیکشن کرادیتے ہیں ،پھر یہ مہم جوئی کریں گے کہ ہمیں قبول نہیں۔ فوادچودھری کی گرفتاری سے متعلق راناثناللہ نے کہاکہ کیا ہم نے فواد چوھر ی پر جھوٹا مقدمہ بنایا یاان پر بیس کلو ہیروئن ڈالی ہے،فوادچودھری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دیا ہے ،یہ حقیقت ہے ،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف مقدمہ دائرکرایا،فوادچودھری کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے گا ،فوادچودھری اپنے بیان پر قائم ہیں،عدالت جانے اور فواد چودھری جانے۔