بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹڑ بینک مارکیٹ میں ڈالر 1.40 روپے مزید مہنگا ہونے کے بعد 264 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 262.60 روپے پر بند ہوا تھا ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز کے بعد اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو انڈیکس 40 ہزار 450 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد 68 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 518 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔