کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قمیت میں 50پیسے اضافے کے بعد قیمت 185.30روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق بینک تعطیل کے باعث پیر کو انٹر بینک میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جس کے باعث ملک کی سیاسی صورتحال کے اثرات سے انٹر بینک کرنسی مارکیٹ تو محفوظ رہی لیکن اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو شدید دباوٗ کا سامنا کرنا پڑا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق ملکی خراب معاشی صورتحال کے ساتھ سیاسی عدم استحکام کے نتیجے میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے خاص طور پر غیر قانونی لین دین کرنے والے کرنسی ڈیلرز ان حالات کا زیادہ فائدہ اٹھارہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر بلندترین سطح پرپہنچ گیا








