بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوامی سواری بھی عوام پر بھاری،ہُنڈا نے مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

کراچی(کامرس ڈیسک )ڈالر کے مہنگے ہونے کے اثرات ہر شعبہ زندگی پر ہورہا ہے ایسے میں متوسط طبقے کی سواری بھی عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔ حال ہی میں معروف موٹر سائیکل مینوفیکچرر ہُنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

ہُنڈا موٹر سائیکل کی مختلف ماڈلز میں 74 سو سے لیکر 37 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہُنڈا کی سی ڈی 70 بائیک 74 سو روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 9 سو روپے میں فروخت ہوگی جبکہ ہُنڈا سی ڈی 70 ڈریم 8 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 37 ہزار 9 سو روپے میں خریدی جاسکے گی۔