سعودی عرب کے علاقے تبوک سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ علی البلوی نے گیارہویں شادی کرلی۔
عرب میڈیا کے مطابق شادی کے موقع پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
رپورٹس کے مطابق علی البلوی کے 18 بیٹے اور 20 بیٹیاں ہیں جبکہ ان کے 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔
لديه 126 من الأبناء والأحفاد.. ثمانيني يحتفي بزواجه الـ11 في #تبوك
https://t.co/KcGgvmWsaG pic.twitter.com/ulsn10J4IM
— أخبار 24 (@Akhbaar24) January 31, 2023
علی البلوی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں اور اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 4 بیویاں ان کے نکاح میں ہیں۔









