بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مدینہ منورہ تین غیر ملکی گداگر گرفتار

 مدینہ منورہ پولیس نے گداگری میں ملوث تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ مذکورہ افراد کو عوامی مقامات میں گداگری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
مزید پڑھیں  مدینہ منورہ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے دو پاکستانی جبکہ تیسرا مصری تارک وطن ہے۔ مذکورہ افراد دکانوں اور مساجد کے علاوہ ٹریفک سگنلوں کے سامنے گداگری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔ پولیس نے کہا ہے کہ گداگروں کے ساتھ کسی قسم کی ہمدری ہرگز نہ کی جائے۔