بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان کی محرومی کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(ممتانیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےکہاکہ بلوچستان پاکستان کا سب سے اہم صوبہ ہے، بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے،بلوچستان پورے پاکستان کے لیے روشنی کی کرن ہے،بلوچستان کی محرومی کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،وہ منگل کواپنے زیرصدارت منعقد ہونے والے خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نزیر تارڑ، سردار ایاز صادق اور اسعد محمود ،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان، وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے جنید انور چوہدری، خالد حسین مگسی،غا رفیع اللّٰہ، اسامہ قادری، محترمہ شہناز بلوچ نے شرکت کی ۔اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے،بلوچستان کے مجموعی مسائل کے حل کے لیے یہ کمیٹی بڑی اہمیت کی حامل ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان کے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے اراکین سے رائے طلب کرلی،چیف سیکرٹری بلوچستان نے بلوچستان کے مجموعی مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے، ان وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،اسعد محمود ،ایاز صادق ،خالد مگسی ،شاہ زین بگٹی ،اسامہ قادی و ممبران کمیٹی نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل بہت زیادہ ہیں ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے،بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحات کا تعین ضروری ہے،وقت بہت کم ہے ترجیحات کے تعین کے بغیر بلوچستان کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے،گوادر کا ائیرپورٹ بہت جلد فعل ہوئے جائے گا، گوادر ایئرپورٹ کے فعل ہونے سے بلوچستان کی محرومی کا ازالہ ہو گا، بلوچستان کے آسامیوں سے متعلق تمام معاملات کو سنا جائے گا، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحات کا تعین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم سے متعلق یونیورسٹیوں میں خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا گا، خالد حسین مگسی نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل بہت سنگین ہیں،بلوچستان کے مسائل جمہوری اور سیاسی انداز سے حل کرنے کی ضرورت ہے،بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے جمہوری اور سیاسی سمت کو درست کرنا ضروری ہےبلوچستان کے عوام کی گیس سے محرومی انتہائی تکلیف دے بات ہے،نوابزادہ شاہ زین بگٹی نےکہاکہ بلوچستان کے مسائل پر 2020 میں کمیٹی بنی تھی جس کا آج پہلا یا دوسرا اجلاس ہو رہا ہے،بلوچستان میں آئل اینڈ گیس کے بہت مسائل ہیں، بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہونے چاہئیں،جہاں سے گیس نکل رہا ہے وہاں کے باسیوں کو گیس ملنی چاہیے، اسامہ قادری نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل انتہائی ناگفتہ ہیں،ہوم مسٹر بلوچستان نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے بحالی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے امداد کے کاموں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔