نئ دہلی(ممتازنیوز) بھارت نے پچھلے پانچ سالوں میں مختلف ممالک سے تقریباً 24 ارب ڈالرز کا فوج ساز و سامان درآمد کیا ہے۔
جمعہ کو انڈیا کے جونیئر وزیر برائے دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ پچھلے پانچ سالوں میں انڈیا نے امریکہ، روس، فرانس، اسرائیل اور سپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب روپے کا فوجی ساز و سامان درآمد کیا ہے۔ درآمد کیے جانے والے سامان میں ہیلی کاپٹرز، ایئرکرافٹ ریڈارز، راکٹس، بندوقیں، میزائل اور رائفلز شامل ہیں۔
جونیئر وزیر برائے دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 2017 سے لے کر اب تک انڈیا نے غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ فوجی ساز و سامان کی درآمد کے لیے 88 معاہدے کیے جبکہ پچھلے پانچ سالوں میں فوجی ساز و سامان حاصل کرنے کے لیے مجموعی معاہدوں کی تعداد 264 تھی۔
اجے بھٹ کا کہنا تھا کہ انڈین حکومت درآمدی سامان پر انحصار کو کم کرنے کے لیے ’میڈ ان انڈیا‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس پالیسی میں مزید اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انڈیا کی ’ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن‘ اس وقت 55 منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس کے تحت آبدوزوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی، لڑاکا جہاز، کروز میزائلوں، ڈرونز اور ٹینک کش ہتھیار بنائے جا رہے ہیں۔
فوجی و دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے رقم خرچ کرنے والے ممالک میں انڈیا کئی ممالک بشمول روس اور برطانیہ سے بھی آگے ہے۔
لیکن رپورٹ کے مطابق امریکہ کا دفاع بجٹ انڈیا سے 10 گُنا زیادہ ہے جبکہ چین کا دفاعی بجٹ انڈیا کے مقابلے میں چار گُنا زیادہ ہے۔
بھارت نے پانچ سالوں میں 24 ارب ڈالرز کا فوجی سامان درآمد کیا،وزیر دفاع








