بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیئرز کے قائدین نے پارٹی کو متحد اور فعال بنانے کے لئے جو اقدمات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں،مسلم لیگ ن ریاض

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی نئی ایگزیکٹو باڈی کی تعارفی تقریب منعقد کی گئی جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ارکان بھی شریک تھے.

دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر شیخ سعید احمد اور سابق صدر ڈاکٹر سعید وینس نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی جبکہ مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے نومنتخب صدر عدنان اقبال بٹ اور یوتھ ونگ کے صدر عاصم اعوان نے تعارفی تقریب کے دیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیئرز کے قائدین نے پارٹی کو متحد اور فعال بنانے کے لئے جو اقدمات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ریاض ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں تک مسلم لیگ ن کا بیانیہ پہنچائیں اور انکی سماجی اور فلاحی خدمت بھی کریں.

مہمان خصوصی شیخ سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران سعودی عرب کے تمام ریجنز میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا گیا ہے اور ورکرز کو فعال اورمتحد کیا گیا ہے.

تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر جنرل سیکرٹری ریاض ریجن مرزا منیر بیگ،خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر کنول، فضل رحیم صافی سنئیر نائب صدر کے پی کے ونگ سمیت ملک جی ایم میاں کلیم،ملک حسنین،امین تاجر، محمود باجوہ، چوہدری ثاقب،حاجی نصیر ، ملک مقدم، امجد اعوان اور دیگر نے خطاب کیا.

تقریب کے آخر میں نئے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی قائد میاں نوازشریف،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدر وزیر خزانہ اسحاق ڈار،جنرل سیکرٹری ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر اور چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترا جائے گا اور پارٹی کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے.