ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارا اڈوانی اور اداکار سدھارتھ مہوترا کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے کیارا اڈوانی اور شیرشاہ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے خوب چرچے ہیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ 6 فروری کو سدھارتھ ملہوترا کی دلہن بن جائیں گی۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس مشہور جوڑی کی شادی کی تیاریوں کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ایک وائرل ویڈیو میں کیارا اڈوانی کو مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ساتھ ممبئی ائیر پورٹ سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس اسٹار جوڑی کی شادی کیلئے مہمانوں نے بھی راجھستان جیسلمیر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری سے ہوگا جبکہ شادی میں صرف خصوصی مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram









