اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت اور اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی نے دعوی کر دیا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے 3 سالوں میں صرف 5ارب ڈالر قرض لیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ 3 سال میں پی ٹی آئی نے 46 بلین ڈالر کا قرض لیا ہے، 27 بلین ڈالر کی ری-پیمنٹ کی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ری-پیمنٹ کے بعد باقی رہ گئے 19 ارب ڈالر، ساڑھے 6 ارب سود کی ادائیگی کی، ساڑھے 12 ارب ڈالر باقی رہ گئے،۔
Facts on Debt pic.twitter.com/i2YKwp73qq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ساڑھے 12 ارب ڈالر میں سے ساڑھے 7 ارب ڈالر کے ریزرو بنائے گئے، جس کے بعد باقی 5 ارب ڈالر رقم بچتی ہے، جس کا مطلب ہے کے پی ٹی آئی حکومت نے 3 سالوں میں محض 5 ارب ڈالر نیٹ قرضہ لیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پروگرام کا ویڈیو کلپ اپنے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ، ” قرض سے متعلق حقائق”۔








