اسلام آباد (ممتاز نیوز) سلیمان خان قبائل موؤمنٹ کے مرکزی چیئرمین الحاج گل میر خان سلیمان خیل نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی بے حرمتی سب سے بڑی دہشتگردی ہے،اقوام عالم اس کا نوٹس لے،ایس کیو ایم پاکستان اندورن و بیرون ملک دہشتگردی کی مخالف ہے اور پشاور پولیس لائنز مسجد میں حالیہ دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتی ہے،حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ایک جامع اور پائیدار امن پالیسی کو مرتب کرے ، اپنے ایک بیان میں سلیمان خان قبائل موؤمنٹ کے مرکزی چیئرمین الحاج گل میر خان سلیمان خیل نے مزیدکہا ہے کہ ایس کیو ایم پاکستان ملک میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے مقتدر قوتوں اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کیخلاف مشرف پالیسی میں تبدیلی ہونا چاہیئے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ این جی اوز کی اہمیت اور فوائد سے بھی مکمل طور پر آگاہ ہیں تاہم حکومت کوملک میں کام کرنے والی این جی اوز کی بھی باقاعدہ نگرانی کی ضرورت ہے آیا کہ وہ کسی غیر آئینی کام میں ملوث تو نہیں ہیں، عوام جتنے بھی دکھ اور مصائب او آلام کا شکار ہوں ملک دشمن قوتوں کیخلاف ہمہ وقت متحد ہیں،حکومت کوغریب کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا کیونکہ یہ اسکی بنیادی ذمہ داری ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ایک جامع اور پائیدار امن پالیسی کو مرتب کرے تاکہ ناراض لوگوں کو بھی ملکر کام کرنے کا موقع ملے۔
قرآن کریم کی بے حرمتی سب سے بڑی دہشتگردی ہے،اقوام عالم اس کا نوٹس لے،گل میر خان سلیمان خیل








