بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز مشرف کی میت کی پاکستانی روانگی تاخیر کا شکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر کا امکان ہے۔

سفارتی حکام کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت کی پاکستان روانگی تاخیر کار شکار ہوسکتی ہے۔

حکام نے کہا کہ میت پاکستان لانے والا خصوصی طیارےکے سہ پہر کو پاکستان روانگی کا امکان ہے۔

اس سے قبل پرویز مشرف کی میت المکتوم ائیرپورٹ سے آج صبح 11 بجے روانہ ہونا تھی۔

دوسری جانب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

سفارتی حکام کے مطابق دبئی قونصل خانے نے میت منتقل کرنے کیلئے این او سی جاری کردیا اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔

سفارتی حکام نے بتایاکہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت راولپنڈی روانہ کی جائے گی۔