کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔
تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ انتقال کرگئے۔ روڈ حادثے میں زخمی ہوئے تھے لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر تھے۔ وہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے چیئرمین رہے۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے انتہائی سادہ زندگی گزاری۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے چنگیز چھلگری کے مطابق ان کے والد ڈاکٹر عبدالحئی بہاولپور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کوئٹہ سے لاہور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔