بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد چیمبر ایف بی آر کو نئے بجٹ کے لئے مثبت تجاویز پیش کریگا، چیمبر کے صدر کا ایف آر کے تجاویز مانگنے پر ردعمل

اسلام آباد(ممتازنیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے ایف بی آر کے بجٹ تجاویز کیلئے خط پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ایف بی آر نے بجٹ تجاویز طلب کی ہیں۔ہم ہر سال تفصیلی بجٹ تجاویز جمع کرواتے ہیں ۔چیمبرز کی بجٹ تجاویز کو حکومت زیر غور نہیں لاتی۔انہوں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایف بی آر کے خط پر تجاویز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ہم بر وقت تجاویز وزات خزانہ کو جمع کروائیں گے۔امید ہے حکومت اس مشکل وقت میں بزنس کمیونٹی کی آواز سنے گی۔کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو سننے کی ضرورت ہے۔امید ہے حکومت ہماری تجاویز پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کرے گی۔