ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کم ہوگئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ روپے پر آگیا ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 3686 روپے کم ہوکر 171468 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہوکر 1869 ڈالر فی اونس ہے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی








