بہاولپور( وحیداحمد) 18 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی ٹرافی کی تقریب ڈی ایچ اے میں منعقد ہوئی۔ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا باضابطہ آغاز منگل سے ہوا۔یہ پاکستان کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ ہے، ریلی کاروٹ پانچ سو کلومیٹر کے فاصلے پر محیط ہے ،ریلی میں سو سے زائد ریسرریلی میں شریک ہیں۔ جیب ریلی کی مجموعی طور پر نو کیٹیگریز ہوں گی ۔ ریلی کی مجموعی انعامی رقم پچاس لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے تمام ثقافتی رنگوں کی نمائندگی موجود تھی ۔ تقریب میں جیپ ریسرزکے علاوہ بڑی تعداد میں ڈویژن کے انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔
18 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا باضابطہ آغاز،100 سے زائد ریسرزحصہ لے رہے ہیں








