بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بالی ووڈ فلم اسکرین کا رومانوی جوڑا حقیقی زندگی میں بھی جیون ساتھی بن گیا۔
اداکار جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی راجستھان کے سوریا گڑھ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
دونوں سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں تھے انہوں اپنی سپر ہٹ فلم شیرشاہ میں ایک ساتھ کام کیا۔
نئے نویلے جوڑے نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ۔
کیارا اڈوانی نے شادی کے لیے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا تھا جسے منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا تھا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔