بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیریل ریپسٹ سابق برطانوی پولیس افسر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا

لندن(ممتازنیوز)  برطانوی عدالت نے لندن میٹروپولیٹن پولیس کے سابق افسر ڈیوڈ کیرک کو دوران ملازمت درجنوں عورتوں کو ریپ کرنے کاجرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔
48 سالہ ڈیوڈ کیرک کو 2003 سے 2020 تک لندن میٹروپولیٹن پولیس کی پارلیمنٹری اور ڈپلومیٹک کمانڈ میں ملازمت کے دوران 12 خواتین کو 24 مرتبہ ریپ کا نشانہ بنانے سمیت 49 جرائم ثابت ہونے پر 32 سال کی سزا سنائی گئی۔
برطانوی سکریٹری داخلہ سویلا بریورمین نے ڈیوڈ کیرک کے جرائم کو پولیس کے محکمے پر ایک داغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ پتا لگایا جائےکہ یہ شخص اتنے لمبے عرصے تک پولیس کی وردی کس طرح پہنتا رہا۔
دوران سماعت ایک متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا تھا کہ ڈیوڈ کیرک اسے پولیس کے ڈنڈے (Baton) اور پولیس کی جانب دیے گئے اسلحے کی تصاویر بھیج کر دھمکایا کرتا تھا کہ یاد رکھنا کہ میں باس ہوں۔
انہوں نے عدالت کو جمع کروائے گئے اپنے تحریری جواب میں لکھا کہ میں کیرک کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے سے ڈر گئی تھی، مجھے خوف تھا کہ وہ پولیس والا ہے، وہ ہی قانون ہے اور اب اس کا مجھ پر اختیار ہے۔ مجھے اس نے باور کروا دیا تھا کہ پولیس مجھ پر یقین نہیں کرے گی۔
کچھ اور متاثرہ خواتین نے اپنے تحریری بیانات میں لکھا کہ وہ پولیس کی موجودگی میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی تھیں۔ ایک خاتون نے کہا کہ جب بھی وہ کسی پولیس افسر یا پولیس کی گاڑی کو دیکھتی تو ایک دم سن ہو جاتی تھیں۔