بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زلزلے کے بعد شامی جیل سے داعش کے 20 قیدی فرار

شام میں زلزلے کے بعد شدت پسند تنظیم داعش کے20 قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق داعش کے قیدی زلزلے کے بعد افراتفری کے دوران جیل توڑ کر فرار ہوئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قیدی ترکیہ کی سرحد کے قریب واقع راجو ٹاؤن میں قائم فوجی جیل میں قید تھے۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد جیل میں افراتفری کا ماحول پیدا ہونے کے بعد قیدیوں نے جیل کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا، جس دوران شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 20 قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔
فوجی جیل میں داعش کے 1300 جنگجوؤں سمیت 2 ہزار قیدی سزائیں کاٹ رہے تھے۔