لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سکیورٹی اداروں کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت گرانے میں امریکی سازش کے الزام کے ثبوت نہیں ملے۔پاکستان سکیورٹی ایجنسیوں کی اس حوالے سے کی جانے والی تفتیش کے معاملات سے باخبر ایک عہدیدار نے نام نہ بتانےکی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملکی سکیورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کےالزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے ہیں۔پاکستانی عہدیدار کے مطابق سکیورٹی ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کے بیان کردہ نتیجے پر نہیں پہنچیں۔
امریکی سازش کےقابل اعتماد شواہد نہیں ملے ، پاکستانی عہدیدارکی نام ظاہرکئے بغیر برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو








