بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علیم خان 3 کروڑ روپے ، پلاٹ اور پراڈو کی آفر کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علیم خان 3 کروڑ روپے ، پلاٹ اور پراڈو کی آفر کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب فوری ہونا ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں، یہ تحریک عدم اعتماد نہیں کہ 14 روز کے اندر ووٹنگ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہاں عدم اعتماد والا معاملہ نہیں ہے، علیم خان 3 کروڑ روپے ، پلاٹ اورپراڈو کی آفر کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو ایم این اے اپنے گوشوارے جمع نہیں کراتے وہ معطل ہوجاتا ہے، 50 لوگوں کو کس نے کہا تھا کہ اسمبلی میں جا کر توڑ پھوڑ کریں۔