اسلام آباد(ممتازنیوز)اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے حکومت اور آئی ایم ایف میں مذاکرات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے بزنس کمیونٹی سے مشاورت نہیں کی گئی۔بد ھ کواپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال میں حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا تو معاشی حالات خوفناک ہو جائیں گے۔آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد چیزیں آسان ہو سکتی ہیں۔300ارب کے نئے ٹیکسز کے حوالے سے مشاورت کی جائے۔حکومت ،عوام اور بزنس کمیونٹی کو آئی ایم ایف کی کڑوی گولی نگلنا ہوگی۔اس مشکل وقت سے نکلنے کیلئے ضروری ہے پالیسیوں میں تسلسل پیدا کیا جائے۔
حکومت ،عوام اور بزنس کمیونٹی کو آئی ایم ایف کی کڑوی گولی نگلنا ہوگی، احسن ظفر بختاوری








