بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تعمیراتی سامان میں پندرہ لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ریاض(ممتازنیوز) سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ’ 15 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ سعود ی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ تعمیراتی سامان میں 15 لاکھ 3146 نشہ آور گولیاں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاض اور الشرقیہ ریجنوں میں نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے چارغیرملکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان میں دو مملکت میں باقاعدہ مقیم تھے جبکہ دو شام سے وزٹ ویزے پر آئے ہوئے تھے۔ چاروں ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔