بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی شہری ویلنٹائن ڈے کیسے منائیں؟ حکومتی ادارے نے انوکھا مشورہ دیدیا

بھارت میں اہم سرکاری محکمے کی جانب سے ویلنٹائن ڈے منانے کے لیے شہریوں کو انوکھا مشورہ دیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں 14 فروری کو محبت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن بھارت میں جانوروں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے سرکاری ادارے نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے شہریوں کو دلچسپ مشورہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ 14 فروری کو مثبت انرجی اور مشترکہ خوشیاں بانٹنے کے لیے گائے کو گلے لگانے (Cow Hug Day) کے دن کے طور پر منایا جائے۔
خیال رہے کہ بھارت میں گائے کو مذہبی درجہ حاصل ہے اور ہندوؤں کی بڑی تعداد اس کی پوچا کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد ہے۔
اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی جانب سے مغربی ثقافت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے مغربی کلچر اور ثقافت کی وجہ سے ہماری مذہبی روایات ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں لہذا 14 فروری کو تمام افراد گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منائیں اور آپس میں خوشیاں بانٹیں۔