انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران زلزلہ متاثرین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد اور یک جہتی کا وقت ہے، دوسری جانب استنبول سٹاک مارکیٹ کو 24 سال میں پہلی مرتبہ بند کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، صدر اردگان نے آفت زدہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران زلزلہ متا ثرین کو حوصلے اور ہمت سے مشکلات کا مقابلہ کرنے کا درس دیا، ان کا کہنا تھا کہ ترک قوم کیلئے یہ اتحاد اور یک جہتی کا وقت ہے، اتنے وسیع پیمانے پر آنے والے تباہی کی پیشگی تیاری ممکن نہیں۔

دوسری جانب ترکی کو زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد کاروباری مندی کا سامنا ہے، سٹاک ایکسچینج 5 روز کیلئے بند کر دی گئی، استنبول سٹاک مارکیٹ کو 24 سال میں پہلی مرتبہ بند کیا گیا ہے۔








