بہاولپور(وحیداحمد) 18ویں چولستان جیپ ریلی کےپریپیئرڈ کیٹگری کوالیفائنگ راونڈ میں ٹیم ایشا کے زین محمود نے صاحبزادہ سلطان کا ریکارڈ توڑ دیا ،زین محمود نے 3 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 1 منٹ 7 سکینڈ 22 میں طے کیا
، نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ 1منٹ 7 سکینڈ 83 میں طے کیا جبکہ فیصل شادی خیل کوالیفائنگ راونڈ میں 1 منٹ 9 سکینڈ 03 کے وقت سے تیسرے نمبر پر رہے، سٹاک کیٹگری میں حسن علی مگسی نے 3 کلومیٹر کا فاصلہ سب سے کم وقت 1منٹ 14سیکنڈ میں طے کیا، سٹاک کیٹگری کوالیفائنگ راونڈ میں رب نواز جوئیہ1 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے ، طارق کملاتی 2سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے، خواتین کیٹگری میں رباب حیات نے 3 کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31 سکینڈ میں طے کیا۔











