بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر ملکی سفرا سے صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جاسکتا، طاہر اشرفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ غیر ملکی سفرا سیاسی و مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جا سکتا۔ ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ بے بنیاد غداری اور دینی امور میں فتوی بازی درست نہیں، پاکستان کی مذہبی وسیاسی قیادت کو موجودہ صورت حال میں صبر سے کام لینا ہوگا، عدالت عظمی کو قومی اسمبلی کے معاملے پر آئین کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے، عسکری قیادت اور سلامتی کے اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی قیادت پر غداری اور بے بنیاد فتوی بازی کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور کرتے رہیں گے، غیر جانبدارانہ احتساب اور انتخابات ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ غیر ملکی سفرا سیاسی و مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جا سکتا،کسی غیر ملکی سفارتی نمائندے نے حکومت مخالف عدم اعتماد کے لیے کہا تو اسے سامنے آنا چاہیے۔